الیکشن کمیشن نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل ...
الیکشن کمیشن نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار کیانی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دیدیا ۔

راجہ شوکت بھٹی پی پی 4راولپنڈی سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے جن کی جعلی ڈگری کو بنیاد بنا کر افتخار کیانی نے نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ۔الیکشن کمیشن میں اس درخواست کی سماعت دو سال تک جاری رہی۔

مزید : لاہور


loading...