کراچی ' ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی ' ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی ' ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

  


کراچی (صباح نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، نیو کراچی سے بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے جبکہ جمشید کوارٹرز میں ایک مکان سے 26 سالہ شخص کی گلہ کٹی نعش ملی ہے ۔ دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے 4 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ کراچی کے علاقوں بھینس کالونی ، کورنگی صنعتی ایریا اور پورٹ قاسم کے قریب تین مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تینوں مرنے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ۔ جبکہ نیو کراچی لالی گوٹھ سے 3 سالہ بچے احسن کی تشدد زدہ نعش ملی ہے بچے کی نعش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق بچے کوزہر دے کر مارا گیا ہے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ کراچی کے علاقہ جمشید کوارٹرز کے ایک مکان سے 26 سالہ طارق کی گلہ کٹی نعش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماجد ، سہیل ، تصدق عباس اور پرویز کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔ گرفتار ملزمان سٹریٹ کریمنلز ہیں اور اس سے قبل جیل بھی جا چکے ہیں ۔

مزید : کراچی


loading...