چین میں ڈرون کے ذریعے پارسل ڈلیوری کا آغاز

چین میں ڈرون کے ذریعے پارسل ڈلیوری کا آغاز
چین میں ڈرون کے ذریعے پارسل ڈلیوری کا آغاز

  


بیجنگ(صباح نیوز)چین میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے ڈرون کے ذریعے پارسل ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔زمینی راستوں سے سامان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران اکثر اوقات کئی مشکلات اور پریشانیاں پیش آتی ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامان منٹوں میں بھیجا جاسکے گا۔چین کے صوبے Shaanxi میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس سروس کے تحت پارسل کی تیز رفتار منتقلی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی جس نے پارسل مطلوبہ ایڈریس پر ٹھیک ٹھیک پہنچا کر اس شعبے میں بھی اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔کمپنی کی جانب سے استعمال کئے گئے کامیاب تجربے کے دوران10سے15کلو گرام وزنی پارسل ڈرون کے ذریعے مختلف مقامات پر 15سے 20 کلو میٹر تک پہنچانے میں کامیاب ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...