چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد بابر اعظم کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، مداح بھی خوشی سے جھوم اٹھے

چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد بابر اعظم کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، مداح بھی ...
چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد بابر اعظم کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، مداح بھی خوشی سے جھوم اٹھے

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بلے بازوں، باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت بابر اعظم پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں فہرست بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز تیسرے، انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ٹیم کا اعلان کر دیا ، سرفراز احمد کپتان ہونگے، ویرات کوہلی بھی ٹیم میں شامل

نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چھٹے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک ساتویں، جنوبی افریقہ ہی کے فاف ڈوپلیسس آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نوویں اور بھارت کے شیکھر دھون دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل


loading...