محمد حفیظ کو بھارت کیخلاف فائنل میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ کو خوشی سے زیادہ حیرت ہو گی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپنز ٹرافی کے اختتام کے بعد بلے بازوں، باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق محمد حفیظ نے حیران کن طو رپر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
پروفیسر محمد حفیظ بھی چیمپینز ٹرافی میں اپنا جادو چلانے میں کسی حد تک کامیاب رہے اور اس کارکردگی کی بدولت وہ آل راﺅنڈرز کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا اس فہرست میں پہلا نمبر ہے۔ افغانستان کے محمد نبی تیسرے، سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز چوتھے، آسٹریلیا کے جیمز فالکنر پانچویں، انگلینڈ کے بین سٹوکس چھٹے، آسٹریلیا کے مچل مارش ساتویں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نوویں اور بھارت کے رویندرا جدیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔