میرٹ پر سختی سے عمل درآمد ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ہے،شہبازشریف

میرٹ پر سختی سے عمل درآمد ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ...
میرٹ پر سختی سے عمل درآمد ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ہے،شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا محمد شہباز شریف نے نجی میڈیکل کالجوں کو داخلے کے عمل میں میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرٹ پر سختی سے عملدرآمد ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں طب کی تعلیم میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے اتفاق رائے کے بعد نجی میڈیکل کالجوں کو منظم کرنے کیلئے تجاویز بھی طلب کیں۔

مزید :

لاہور -