ٹھٹھہ، طبی امداد نہ ملنے پر معصوم بچی جاں بحق ہوگئی

20 جون 2017 (11:20)

ٹھٹھہ(صباح نیوز)سول ہسپتال ٹھٹھہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی کے باعث دس ماہ کی ننھی کلی اس دنیا سے کوچ کر گئی۔ گزشتہ روزبچی کے والد اسلم میمن نے میڈیا کو بتایا کہ دس ماہ کی ننھی سبین کو شدید بخار کی حالت میں سول اسپتال ٹھٹھہ کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دینے کے بجائے اسے کراچی لیجانے کا لیٹر تھمادیا۔ جس کے باعث وہ دم توڑ گئی۔ ننھی سبین کے ورثا نے ڈاکٹرز کے بے حسی پر احتجاج کیا اور اعلی ٰحکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں