میرواعظ! اتنی خوشی ہورہی ہے تو پاکستان جاکر پٹاخے پھوڑیں متعصب بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر

میرواعظ! اتنی خوشی ہورہی ہے تو پاکستان جاکر پٹاخے پھوڑیں متعصب بھارتی کرکٹر ...
میرواعظ! اتنی خوشی ہورہی ہے تو پاکستان جاکر پٹاخے پھوڑیں متعصب بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر

  


نئی دہلی(ویب  ڈیسک) چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دینے اور مقبوضہ کشمیر میں جشن منانے پر متعصب سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر کو مرچیں لگ گئیں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے خبث باطن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ کو پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی میں جیتنے کی اتنی خوشی ہے تو یہاں کشمیر میں نہیں پاکستان میں جاکر پٹاخے پھوڑیں خوشیاں منائیں، میں پیکنگ میں آپکی مدد کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ بی جے پی اور نریندر مودی کی خوشنودی کیلئے اکثر پاکستان کیخلاف وریندر سہواگ کی طرح زہر اگلنے والے گوتم گھمبیر اس سے پہلے ایک بھارتی فوج کی توہین کے بدلے کئی کشمیریوں کو مارنے جیسے اشتعال انگیز بیانات دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی میں اپنی شاندار کامیابی کو ایسے کوچ کے نام کردیا کہ جان کر مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں 

مزید : کھیل


loading...