گریفنل ٹاور میں آتشزدگی کے سبب مرنیوالوں کی تعداد 79 ہو گئی

گریفنل ٹاور میں آتشزدگی کے سبب مرنیوالوں کی تعداد 79 ہو گئی
گریفنل ٹاور میں آتشزدگی کے سبب مرنیوالوں کی تعداد 79 ہو گئی

  


 لندن(آئی این پی )برطانوی پولیس کے مطابق لندن کی کثیر المنزلہ عمارت گرینفل ٹاور میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ لندن کی کثیر المنزلہ عمارت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79ہو سکتی ہے۔ لندن پولیس کے کمانڈر اسٹورٹ کنڈی کے مطابق گرین فیل میں آتشزدگی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بدل تو سکتی ہے لیکن بہت بڑی کسی تبدیلی کی امید نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کے بارے میں پتا چل گیا ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔

مزید : برطانیہ


loading...