فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی میں اپنی شاندار کامیابی کو ایسے کوچ کے نام کردیا کہ جان کر مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں گی

فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی میں اپنی شاندار کامیابی کو ایسے کوچ کے نام کردیا کہ ...
فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی میں اپنی شاندار کامیابی کو ایسے کوچ کے نام کردیا کہ جان کر مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمئپنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اپنی کامیابی کو نیوی کوچ کے نام کیا ہے۔مردان میں اپنے آبائی علاقے کاٹلنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کا کریڈٹ ٹیم منیجمنت کوجاتا ہے لیکن اپنی کارکردگی کو پاک بحریہ کے کوچ کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے پاک بحریہ کی وردی میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
قومی ٹیم کے ہیرو نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے، ٹیم کی کامیابی سے قوم کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی جبکہ وطن واپس آنے پر میری سوچ سے بھی زیادہ والہانہ استقبال کیا گیا۔فخرزمان نے کہا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ زیادہ اونچے شاٹس مت لگانا اور ان کے اس مشورے پر عمل کرکے سرخرو ہوا، موقع ملا تو انشا اللہ آئندہ بھی اچھی پرفارمنس دوں گا ، بھارت کے خلاف سب کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ میچ ہم نے انوکھے اندازمیں کھیلنا ہے جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کا میچ کے دوران رویہ بہتررہا۔واضح رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے 4 میچوں میں دو نصف اور ایک سنچری اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

مزید :

کھیل -