نواجوان کو اظہار محبت مہنگا پڑ گیا، لڑکی نے گھر بلایا،خوب پٹوایا،بھنویں اور سر منڈوایا

نواجوان کو اظہار محبت مہنگا پڑ گیا، لڑکی نے گھر بلایا،خوب پٹوایا،بھنویں اور ...
نواجوان کو اظہار محبت مہنگا پڑ گیا، لڑکی نے گھر بلایا،خوب پٹوایا،بھنویں اور سر منڈوایا

  


سیالکوٹ (ویب ڈیسک) لڑکی سے اظہار محبت نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ، دوشیزہ نے فون کر کے گھر بلایا، اہلخانہ نے عاشق کا سر اور بھنویں مونڈ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، تھانہ کوٹلی سید امیر کے موضع سرگپورکے رہائشی ایف اے کے طالبعلم بائیس سالہ عاشق فواد انور کو لڑکی کے والد، ماموں اور کزن نے اپنے گھر بلوایا اور رسی سے باندھ کر اس کی بھنویں اور سر مونڈ ڈالا جبکہ ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، اسے زخمی حالت میں علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیا ،لڑکے کے مطابق وہ اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کو پسند کرتا ہے جس سے وہ شادی کرنا چاہتا ہے ، لڑکی نے فون کر کے گھر بلایا تو اس کے گھر والوں نے ٹھکائی کر دی۔

مزید : سیالکوٹ


loading...