مریم نواز کا صاحبزادہ گھڑ سواری کے دوران گر کر زخمی وزیراعظم کا فون ، خیریت دریافت کی

مریم نواز کا صاحبزادہ گھڑ سواری کے دوران گر کر زخمی وزیراعظم کا فون ، خیریت ...
مریم نواز کا صاحبزادہ گھڑ سواری کے دوران گر کر زخمی وزیراعظم کا فون ، خیریت دریافت کی

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر گھڑ سواری کے دوران گر کر زخمی ہوگئے ۔

 روزنامہ دنیا کے مطابق  جنید صفدر جو یونیورسٹی کنونشن میں شرکت کیلئے آج کل لندن میں ہیں گزشتہ روز گھڑ سواری کرتے ہوئے گر گئے جس سے انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے سعودی عرب جبکہ کیپٹن (ر)صفدر نے پاکستان سے فون کر کے جنید کی خیریت دریافت کی ۔

 اخبار کے مطابق جنید صفدر کو 25جون کو یونیورسٹی کنونشن میں ڈگری دی جائے گی، مریم نواز، کیپٹن(ر) صفدر اور خاندان کے دیگر افراد شرکت کریں گے ، کیپٹن(ر) صفدر 24 جون کو جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اسی رات اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔ 

مزید : برطانیہ


loading...