صحافت ریاست کا چوتھا ستون ، حکومت کا آئینہ ہوتا ہے ' فلمسٹار نور

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ، حکومت کا آئینہ ہوتا ہے ' فلمسٹار نور
صحافت ریاست کا چوتھا ستون ، حکومت کا آئینہ ہوتا ہے ' فلمسٹار نور

  


لاہور ( این این آئی) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں پر ایک بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے عوام میں فلاح و بہبود کی آگاہی کے لئے پیغام کو کس طرح پھیلاتے ہیں ۔ انہوں نے '' این این آئی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں صحافت حکومت کا آئینہ ہوتا ہے جو کچھ حکومت کر رہی ہوتی ہے صحافت اس کو اسی طرح پیش کرتی ہے اور اگر کوئی جانبداری کا مظاہرہ کرتا ہے تو وہ اپنے صحافتی قبیلے سے بغاوت کا مرتکب ہوتا ہے ۔ آپ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ پوری دنیا میں جو بھی تحریکیں کامیاب ہوئیں اس کے پیچھے میڈیا کا سب سے زیادہ کردار تھا ۔ نور نے کہا کہ شوبز اور صحافت کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے ، مجھے نور بنانے میں جہاں میری اپنی محنت اور جدوجہد شامل ہے وہاں میں میڈیا کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

پاکستانی میڈیا انتہائی ذمے داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتا ہے مگر بعض صحافی اس طرح کی خبریں لگا دیتے ہیں جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی دل آزاری کرنے والوں پر کبھی گرفت نہیں کی اور ہمیشہ دعا کی ہے کہ خدا ان کو نیکی کی ہدایت دے ۔ ایک سوال کے جواب میں نور نے بتایا کہ بطور ہدایتکارہ پہلی فلم کرنے کے بعد مجھ میں بڑا اعتماد آگیا ہے اور رواں سال میں اپنے ایک نئے فلمی پراجیکٹ پر بھی کام شروع کر رہی ہوں جس میں مجھے اپنی صحافی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے کہ جس طرح میرے کیریئر کے دوران انہوں نے میرا ساتھ دیا مستقبل میں بھی وہ اپنا یہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید : تفریح


loading...