”توہین عدالت نہیں کی ، تقریر توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے“، توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

”توہین عدالت نہیں کی ، تقریر توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ...
”توہین عدالت نہیں کی ، تقریر توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے“، توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدلیہ اور تحقیقاتی اداروں کے حوالے سے متنازع بیان دینے والے لیگی سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین عدالت کے حوالے سے ازخود نوٹس پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی، ان کی تقریرکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
نہال ہاشمی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ فوجداری قوانین کے زمرے میں نہیں آتا، اس لیے عدالت کی جانب سے دیاگیا شوکاز نوٹس واپس لیاجائے اور فوجداری مقدمے کے تحت ہونے والی کارروائی ختم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔
نہال ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر تقریر کی جسے 30 مئی کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، ان کی ساکھ کو متاثرکرنے کے لئے سازش کی گئی ہے اس لیے تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کیا جائے۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو نہال ہاشمی کی ایک تقریرمنظرعام پر آئی تھی جس میں انہوں نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے بارے میں نامناسب الفاط استعمال کیے تھے۔

مزید :

قومی -