”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ۔۔۔“ ٹرین میں بھارتیوں کے سامنے جیت کا جشن مناتے چاچا کرکٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ ’گوروں‘ کی بھی ہنسی نکل گئی، پھر پاکستانیوں نے چاچی کا نام لے کر کیا نعرے لگائے؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ۔۔۔“ ٹرین میں بھارتیوں کے سامنے جیت کا جشن ...
”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ۔۔۔“ ٹرین میں بھارتیوں کے سامنے جیت کا جشن مناتے چاچا کرکٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ ’گوروں‘ کی بھی ہنسی نکل گئی، پھر پاکستانیوں نے چاچی کا نام لے کر کیا نعرے لگائے؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر پاکستان بھر میں جشن منایا گیا لیکن اس سے بھی زیادہ جشن برطانیہ کی سڑکوں پر دیکھنے میں آیا جہاں ہر طرف پاکستانیوں کا راج تھا اور پورے انگلینڈ کی فضاء”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

چاچا کرکٹ بھی اس جشن میں شریک تھے جو ایک ٹرین میں سوار ہوئے تو کچھ پاکستانیوں اور بھارتیوں کا ساتھ بھی انہیں مل گیا۔ چاچا کرکٹ فتح کی خوشی میں ’ٹپے‘ گاتے رہے اور بھارتیوں کو پرمزاح اور محبت بھرے پیغام دیتے رہے لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے ایک اہم راز بھی فاش کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد حفیظ کو بھارت کیخلاف فائنل میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ کو خوشی سے زیادہ حیرت ہو گی

ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ ”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ پاکستان جیتے ای جیتے۔“ چاچا کرکٹ کی جانب سے ایسا کہنے کی دیر تھی کہ تمام پاکستانیوں نے مل کر نعرے لگانے شروع کر دئیے کہ ”چاچی ساڈی، زندہ باد۔“ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی خوب وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بھی نعرہ لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ”چاچی ساڈی، زندہ باد۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل


loading...