”یہ ٹرافی کس کے نام کریں گے۔۔۔؟“ صحافی کے سوال پر فاتح کپتان نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافیوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”جیو کپتان“

”یہ ٹرافی کس کے نام کریں گے۔۔۔؟“ صحافی کے سوال پر فاتح کپتان نے ایسا جواب ...
”یہ ٹرافی کس کے نام کریں گے۔۔۔؟“ صحافی کے سوال پر فاتح کپتان نے ایسا جواب دیدیا کہ صحافیوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی، دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ”جیو کپتان“

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد صرف میدان میں ہی چھکے نہیں مارتے بلکہ وہ میدان کے باہر بھی چھکے مارنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد حفیظ کو بھارت کیخلاف فائنل میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ کو خوشی سے زیادہ حیرت ہو گی

پریس کانفرنس میں موجود صحافی نے کپتان سے سوال پوچھا کہ ”کہا جاتا ہے کہ لڑکے ماڈرن کرکٹ نہیں کھیلتے اور ڈاٹ بالز بہت زیادہ ہیں لیکن پچھلے کچھ میچوں میں مختلف اپروچ نظر آئی ہے اور لگ رہا ہے کہ لڑکے کھل کر کھیل رہے ہیں تو آپ نے ایسا کیا کیا ہے اور دوسرا آپ یہ جیت کس کے نام کریں گے۔“

آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

سرفراز احمد کی جیت کسی کے نام کرنے کا سوال سنتے ہی ہنسی نکل گئی اور ان کا انداز دیکھ کر صحافیوں نے بھی قہقہے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ”جیت والا سوال نہ کریں، کچھ کہتا ہوں نہیں، پھر بات ہو جاتی ہے، کہا بھی کچھ نہیں اور اتنی بات ہو گئی۔“

مزید : کھیل


loading...