سینئر اداکار مسعود اختر نے فخر پاکستان، فخر زمان کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ سب پر بازی لے گئے، تفصیلات جان کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

سینئر اداکار مسعود اختر نے فخر پاکستان، فخر زمان کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ ...
سینئر اداکار مسعود اختر نے فخر پاکستان، فخر زمان کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ سب پر بازی لے گئے، تفصیلات جان کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سینئر اداکار مسعود اختر نے اپنا پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھارت کیخلاف فائنل میچ میں سنچری بنانے والے فخر زمان کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ محمد حفیظ کو بھارت کیخلاف فائنل میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا، ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ کو خوشی سے زیادہ حیرت ہو گی

دو مرتبہ پرائڈ آف پرفامنس ایوارڈ حاصل کرنے والے سینئر اداکار اور فنکار سوسائٹی کے چیئرمین مسعود اختر نے کہا کہ اپکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو بدترین شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے اور میرے پاس ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

انہوں نے اپنا ایک پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ فخر زمان کو دینے کا اعلان بھی کیا جو ایک تقریب میں فخر پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : تفریح


loading...