پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہور میں ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا

پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہور میں ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا
پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہور میں ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا

  


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں دودھ کے نام پرزہر کی فروخت جاری ہے، پنجاب فوڈاتھارٹی نے غیرمعیاری دودھ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 24ہزار 842لیٹر دودھ تلف کردیا۔ملاوٹ اور کیمیکل والے دودھ کی فروخت کا دھندہ ایک مرتبہ پھر عروج پر ہے ۔شہریوں کو دودھ کے نام پر میٹھا زہر پلایا جانے لگا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری دودھ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا ۔شہروں کے تمام داخلی مقامات پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی اور ملاوٹ ثابت ہونے پر مجموعی طور پر24842لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا ۔

لاہور میں چیکنگ کے دوران 8190لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا ۔ فیصل آباد میں بھی فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کو دھر لیا اور 4772 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا ۔گوجرانوالہ میں 5890، ملتان میں 2870جبکہ راولپنڈی میں 3120لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ میں گاڑھا کرنے والے کیمیکل اور ملائی کیلئے ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...