امریکہ پاکستان سے متعلق پالیسیاں مزیدسخت کر سکتا ہے ،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ

امریکہ پاکستان سے متعلق پالیسیاں مزیدسخت کر سکتا ہے ،غیر ملکی خبر رساں ...
امریکہ پاکستان سے متعلق پالیسیاں مزیدسخت کر سکتا ہے ،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر مکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کو جواز بنا کر ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سے متعلق پالیسی مزید سخت کر سکتی ہے ۔نجی نیوزچینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے شناخت ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بیان دیا ہے کہ امریکا پاکستان سے افغانستان پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کادرجہ کم کرنے سمیت،ڈرون حملوں میں اضافہ، پاکستان کوامدادمیں تبدیلی یااس کے روکے جانے کے امکانات زیرغورہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات میں کمی نہیں بلکہ بڑاتعاون چاہتاہے،افغانستان میں 16سالہ جنگ سے متعلق اسٹرٹیجی کے جائزے کے مکمل ہونے کے بعداہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ترجمان پنٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکااورپاکستان وسیع ترقومی سلامتی کے امور پر شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں،جب کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی کیا ہے ابھی اس بار ے میں مکمل طورپرکچھ نہیں کہہ سکتے،امریکا پاکستان سے کیا چاہتاہے یہ امریکی اسٹرٹیجی بہتر طورپرواضح کرسکے گی۔

مزید خبریں :”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ۔۔۔“ ٹرین میں بھارتیوں کے سامنے جیت کا جشن مناتے چاچا کرکٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ ’گوروں‘ کی بھی ہنسی نکل گئی، پھر پاکستانیوں نے چاچی کا نام لے کر کیا نعرے لگائے؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

مزید : بین الاقوامی


loading...