فائنل میچ میں کوہلی کا کیچ پکڑنے والے شاداب خان کے اہلخانہ کیساتھ ائیرپورٹ پر انتہائی شرمناک سلوک، انتظامیہ نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

فائنل میچ میں کوہلی کا کیچ پکڑنے والے شاداب خان کے اہلخانہ کیساتھ ائیرپورٹ ...
فائنل میچ میں کوہلی کا کیچ پکڑنے والے شاداب خان کے اہلخانہ کیساتھ ائیرپورٹ پر انتہائی شرمناک سلوک، انتظامیہ نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے اہلخانہ اور عوام کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ائیرپورٹ پہنچ رہی ہے تاہم شاداب خان کے اہلخانہ ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں اندر داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

ذرائع کے مطابق بھارت کیخلاف فائنل میچ میں ویرات کوہلی کا کیچ پکڑنے اور یووراج سنگھ کی اہم وکٹ حاصل کرنے والے شاداب خان کے استقبال کیلئے بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور ان کے بھائی مہتاب خان بھی اہل خانہ کے ہمراہ وہاں پہنچے تاہم انہیں شاداب خان کے استقبال کیلئے نہیں جانے دیا گیا اور ائیرپورٹ کے راول لاﺅنج میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ۔۔۔“ ٹرین میں بھارتیوں کے سامنے جیت کا جشن مناتے چاچا کرکٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ ’گوروں‘ کی بھی ہنسی نکل گئی، پھر پاکستانیوں نے چاچی کا نام لے کر کیا نعرے لگائے؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

مہتاب خان کے مطابق انہوں نے انتظامیہ کو کئی مرتبہ بتایا کہ وہ شاداب خان کے بھائی ہیں مگر کسی نے ایک نہ سنی اور وہ باہر کھڑے ہو کر ہی اپنے بھائی کا انتظار کرتے رہے۔

مزید : کھیل


loading...