پاناما کیس کی جے آئی ٹی جیسے سوال کرے گی ،ویسے جواب دوں :رحمان ملک

پاناما کیس کی جے آئی ٹی جیسے سوال کرے گی ،ویسے جواب دوں :رحمان ملک
پاناما کیس کی جے آئی ٹی جیسے سوال کرے گی ،ویسے جواب دوں :رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ان سے جیسے سوال کرے گی وہ ویسے ہی جواب دیں گے۔
برطانیہ سے وطن واپس پہنچنے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ 23 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ہی تفصیلات منظرعام پرلاوں گا۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہو گا کہ جے آئی ٹی مجھ سے کیا سوالات کرتی ہے، جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دوں گے۔چیمپئینز ٹرافی کی جیت پر ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے فائنل جیتنے پر بہت خوشی ہے جب کہ گرین شرٹ نے ہر اس ٹیم کو ہرایاجسے ہر پاکستانی ہرانا چاہتا تھا۔
مزید خبریں :”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ۔۔۔“ ٹرین میں بھارتیوں کے سامنے جیت کا جشن مناتے چاچا کرکٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ ’گوروں‘ کی بھی ہنسی نکل گئی، پھر پاکستانیوں نے چاچی کا نام لے کر کیا نعرے لگائے؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

مزید :

قومی -