”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ایسا استاد ہو تو دھواں دار بلے بازی کا حق بنتا ہے“

”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان ...
”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ایسا استاد ہو تو دھواں دار بلے بازی کا حق بنتا ہے“

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں دھواں دار سنچری بنانے والے فخر پاکستان، فخرزمان نے بڑے ٹورنامنٹ میں کامیاب ڈیبیو کا کریڈٹ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکالم کو دیدیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ”میکالم نے جب پہلی مرتبہ مجھے کھیلتے دیکھا تو کہا کہ تم ہماری ٹیم کے سارے میچ کھیلو گے لیکن اس بات کو یقینی بنانا کہ تم ہر میچ میں اسی سٹائل کی کرکٹ کھیلو گے۔“

یاد رہے کہ برینڈن میکالم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے کپتان تھے اور فخرزمان بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ ”میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ اور میں نے اپنے ڈیبیو کے اگلے روز انہیں دیکھا تو انہوں نے مجھے بہت ساری باتیں بتائیں جو میرے بہت کام آئیں۔ لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑیوں نے ہی میکالم کے ساتھ کھیل کر بہت لطف اٹھایا تھا۔“ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹرافی اپنے نام کی اور اس میچ میں فخر زمان نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید : کھیل


loading...