فائنل میچ میں بھارت کی شکست پر ایک شخص نے خودکشی کر لی، مگر یہ کوئی بھارتی نہیں تھا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کا منہ بھی حیرت کے مارے کھلے کا کھلا رہ جائے گا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مداح بنگلہ دیشی شہری نے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اوئے توہاڈی چاچی نے کیا سی کہ۔۔۔“ ٹرین میں بھارتیوں کے سامنے جیت کا جشن مناتے چاچا کرکٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ ’گوروں‘ کی بھی ہنسی نکل گئی، پھر پاکستانیوں نے چاچی کا نام لے کر کیا نعرے لگائے؟ دیکھ کر آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا
ڈھاکہ ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 سالہ بدیوت کا تعلق جمال پور سے تھا اور اس کے باپ کا نام انیس الرحمان ہے جو پھل فروش ہے۔ بدیوت آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلبرداشتہ ہو گیا اور ٹرین کے سامنے کود کر موت کو گلے لگا لیا۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس سٹیشن آفس انچارج ناصر الاسلام نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ” فائنل میچ میں شکست سے دلبرداشتہ بدیوت نے اتوار کی رات کو ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آئی سی سی نے حسن علی کو ان کے کیرئیر میں اب تک کا سب سے بڑا تحفہ دیدیا، نوجوان باﺅلر نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔