”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ہلا شیری “ پاکستانی سے پہلی جیت پر شکھردھون کے اوقات سے بڑھ کر بیان پر ”روز نامہ پاکستان “کا جواب ،شکست پر شکھر دھون نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ...
”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ہلا شیری “ پاکستانی سے پہلی جیت پر شکھردھون کے اوقات سے بڑھ کر بیان پر ”روز نامہ پاکستان “کا جواب ،شکست پر شکھر دھون نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت سے تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد پورے پاکستان میں جشن کا سماع ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں افسردگی عا لم ہے ۔ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان سے جیت کر بڑھکیں مارنے والے بھارتی کھلاڑی شکھر دھون نے بھی عبرتناک شکست پر افسردگی کا اظہار کیا تو” روزنامہ پاکستان “انہیں آئینہ دکھا دیا تاکہ آئندہ اپنی جیت کا جشن مناتے ہوئے اس طرح کے بیان دینے سے گریز کریں ۔

مزید خبریں :فائنل میچ میں کوہلی کا کیچ پکڑنے والے شاداب خان کے اہلخانہ کیساتھ ائیرپورٹ پر انتہائی شرمناک سلوک، انتظامیہ نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد غصہ آئے گا

تفصیل کے مطابق 4جون کو چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دی تو نہ صرف بھارتی عوام بلکہ بھارتی کھلاڑی بھی آپے سے باہر ہو گئے ۔فتح کے بعد رات کے کھانے پر بھارتی کھلاڑی شکھر دھون نے اپنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی لی اور سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ کردیا لیکن اس تصویر کے ساتھ شکھر دھون نے انتہائی غیر مناسب اور غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر پاکستانی عوام کے جذبات کو ابھارا۔شکھر دھون نے پنجابی زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ کول اسلحہ وی بڑا اے ،تے دلیری وی بڑی اے ،خون گرم اے پورا ،ہلا شیری وی بڑی اے ۔کرکٹ جیسے پر امن کھیل میں اسلحے کا کوئی کام نہیں لیکن پھر بھی پاکستانی دشمنی میں مبتلا بھارتی کھلاڑی نے ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر مودی سرکار کو خوش کرنا چاہا لیکن اس کے بعد فائنل میںجو ہوا اس کے بارے میں مودی سرکار تو کیا بھارتی کھلاڑی نے بھی اپنے خوابوں میں نہ سوچا ہوگا ۔فائنل میچ ہارنے کے بعد شکھر دھون نے بھارتی کھلاڑیوں کی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں تمام بھارتی سورماوں کے چہرے لٹکے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ شکھر دھون نے پیغام دیا کہ ہمارے لیے اچھا نتیجہ نہیں آیا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جنہوں نے سخت مقابلہ کیا ۔شکھر دھون نے سپورٹ کرنے پربھارتی مداحوںکا بھی شکریہ ادا کیا ۔اب” روزنامہ پاکستان “ کا بھارتی کھلاڑی شکھر دھون کو مشورہ ہے کہ آئندہ جیت کے بعد کبھی بھی اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان نہ دیںجس سے عوام کے جذبات مجروح ہوں ۔

مزید : کھیل


loading...