پولیس کی کارروائیاں،اسلحہ ومنشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائیاں،اسلحہ ومنشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار
پولیس کی کارروائیاں،اسلحہ ومنشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

  


ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)پولیس نے رحمانی خیل ،کھتی خیل ،کٹہ خیل اور پنیالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار کلو سے زائد چرس،ہیروئن اور اسلحہ برآمد کر کے پانچ میں سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواب عبد الستار کی قیادت میں پولیس نے کھتی خیل میں شہاب الدین نامی ملزم کے گھر سے دو کلو چرس،کٹہ خیل میں ہاشم خان کے گھر سے 1350گرام چرس ،رحمانی خیل میں رفیق نامی شخص کے گھر سے ایک کلاشنکوف بمعہ122کارتوس ،عبد الصبور کے گھر کے قریب عبدالصبور سے920گرام چرس جبکہ پنیالہ میں ہائی سکول مردانہ کے نزدیک ہدایت اللہ سے 15گرام ہیروئن برآمد کر کے پانچ میں سے چار ملزمان گرفتار کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئےہیں۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان


loading...