”اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق کے اعلان نے شعیب ملک، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، ایسا کیا کہا؟ جان کر آپ کا دل خوشی سے لبریز ہو جائے گا

”اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق کے اعلان نے شعیب ملک، احمد شہزاد ...
”اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“ انضمام الحق کے اعلان نے شعیب ملک، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی، ایسا کیا کہا؟ جان کر آپ کا دل خوشی سے لبریز ہو جائے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فاتح ٹیم میں کم از کم ایک سال تک تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو چند ایک بڑی تبدیلیاں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ایسا استاد ہو تو دھواں دار بلے بازی کا حق بنتا ہے“

انضمام الحق کے اس بیان کے بعد احمد شہزاد اور وہاب ریاض کیساتھ ساتھ شعیب ملک کی ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں نظر آتی ہے کیونکہ وہ بھی چیمپینز ٹرافی میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جبکہ شائقین کا بھی یہ کہنا ہے کہ اب تینوں کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہئے۔

انضمام الحق نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ چیمپینز ٹرافی کی فتح پاکستان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔ نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنا آسان کام نہیں تھا لیکن انہوں نے اس بڑے ایونٹ میں جس طرح پرفارم کیا وہ قابل ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ہلا شیری “ پاکستانی سے پہلی جیت پر شکھردھون کے اوقات سے بڑھ کر بیان پر ”روز نامہ پاکستان “کا جواب ،شکست پر شکھر دھون نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ فاتح ٹیم کو ایک سے ڈیڑھ سال موقع دینا چاہئے اور بورڈ ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں تاہم خراب کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو بڑی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

مزید : کھیل


loading...