فائنل جیتنے پر پاکستان کو تو 23 کروڑ روپے ملے مگر بھارت اور دیگر ٹیموں کو کتنی رقم دی گئی؟ تفصیلات جان کر آپ ایک بار پھر جشن منانا شروع کر دیں گے

فائنل جیتنے پر پاکستان کو تو 23 کروڑ روپے ملے مگر بھارت اور دیگر ٹیموں کو کتنی ...
فائنل جیتنے پر پاکستان کو تو 23 کروڑ روپے ملے مگر بھارت اور دیگر ٹیموں کو کتنی رقم دی گئی؟ تفصیلات جان کر آپ ایک بار پھر جشن منانا شروع کر دیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا کیلئے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ختم ہو چکی ہے مگر پاکستان اور بھارت دو ایسے ملک ہیں جہاں کے باسیوں پر اب بھی اس کا بخار چڑھا ہے، وہ الگ بات ہے کہ سرحد کے ایک جانب جہاں خوشیوں کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب سوگ کا سماں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ایسا استاد ہو تو دھواں دار بلے بازی کا حق بنتا ہے“

پاکستان نے ٹرافی جیتنے کیساتھ 22 لاکھ ڈالر (تقریباً 23 کروڑ پاکستانی روپے) ملے ہیں لیکن بھارت سمیت دیگر ٹیموں کو ملنے والی رقم کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کی رنراپ اور بگ تھری کے ذریعے سارا مال ”ہضم“ کرنے والی بھارتی ٹیم پاکستان کو ملنے والی رقم کا آدھا بھی نہیں لے سکی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنامنٹ کی انراپ ٹیم بھارت کو 11 کروڑ 53 لاکھ روپے کے قریب رقم ملی ہے جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی میزبان انگلینڈ کو 4 کروڑ 71 لاکھ روپے، بنگلہ دیش کو بھی 4 کروڑ 71 لاکھ روپے دئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ہلا شیری “ پاکستانی سے پہلی جیت پر شکھردھون کے اوقات سے بڑھ کر بیان پر ”روز نامہ پاکستان “کا جواب ،شکست پر شکھر دھون نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

اس کے علاوہ گروپ اے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو 94 لاکھ روپے اور گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی جنوبی افریقن ٹیم کو بھی 94 لاکھ روپے دئیے گئے۔ گروپ اے میں چوتھی پوزیشن پر آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 62 لاکھ 90 ہزار روپے اور گروپ بی میں چوتھی پوزیشن پر آنے والی سری لنکن ٹیم کو بھی 62 لاکھ 90 ہزار روپے دئیے گئے۔

مزید : کھیل


loading...