چیمپینز ٹرافی میں بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے حسن علی نے شادی کا اعلان کر دیا، دلہن کون ہے؟ اس سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

چیمپینز ٹرافی میں بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے حسن علی نے شادی کا اعلان کر ...
چیمپینز ٹرافی میں بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے حسن علی نے شادی کا اعلان کر دیا، دلہن کون ہے؟ اس سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  


گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی کو قوم کیلئے عید کا تحفہ قرار دیتے ہوئے شادی کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے اور جب ان سے دلہن سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ بے اختیار صحافی بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ایسا استاد ہو تو دھواں دار بلے بازی کا حق بنتا ہے“

گوجرانوالہ اپنے گھر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت عوام کیلئے عید کا تحفہ ہے۔ پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں جس کے باعث کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ مزہ آیا۔ بھارتی عوام سے کہوں گا کہ کرکٹ کھیل ہے اور کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ہلا شیری “ پاکستانی سے پہلی جیت پر شکھردھون کے اوقات سے بڑھ کر بیان پر ”روز نامہ پاکستان “کا جواب ،شکست پر شکھر دھون نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

شادی سے متعلق سوال پر حسن علی نے کہا کہ وہ فی الحال کیرئیر پر توجہ دینے کا کہتے ہوئے اور اس کیساتھ ہی پانچ سال بعد شادی کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ صحافی نے دلہن سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ والدین کی غیر موجودگی میں پوچھتے تو نام بتا دیتا مگر اب ایسا ممکن نہیں ہے۔

مزید : کھیل


loading...