پاکستان سے شکست کے بعد پہلا ”جھٹکا“، ویرات کوہلی کی کپتانی خطرے میں، بورڈ نے کس کھلاڑی کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں؟ نام سامنے آ گیا

پاکستان سے شکست کے بعد پہلا ”جھٹکا“، ویرات کوہلی کی کپتانی خطرے میں، بورڈ ...
پاکستان سے شکست کے بعد پہلا ”جھٹکا“، ویرات کوہلی کی کپتانی خطرے میں، بورڈ نے کس کھلاڑی کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں؟ نام سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ کے بعد بھارت میں شروع ہونے والا ”ماتم“ تاحال جاری ہے اور بھارتی شہری ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں نے اس سے بلے بازی سیکھی۔۔۔“ فخر زمان نے ایسے کھلاڑی کا نام لے لیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”ایسا استاد ہو تو دھواں دار بلے بازی کا حق بنتا ہے“
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ دھونی کو دوبارہ ٹیم کا کپتان بنایا جائے کیونکہ اگر وہ کپتان ہوتے تو پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارتی ٹیم کا مقدر نہ بنتی۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ بھارت میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بھی مہندرا سنگھ دھونی کو دوبارہ کپتان بنائے جانے سے متعلق غور کر رہا ہے اور انہیں منانے کی کوشش بھی کرے گی۔
یہ رپورٹس بھی منظرعام پر آ رہی ہیں کہ مہندرا سنگھ دھونی کو 2018ءکا ورلڈکپ کھیلنے پر بھی رضامند کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم ان سب معاملات کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کتھے گیا تیرا اسلحہ ،تے کتھے گئی دلیری ،خون تیرا ٹھنڈ ا پے گیا ،تے مک گئی ہلا شیری “ پاکستانی سے پہلی جیت پر شکھردھون کے اوقات سے بڑھ کر بیان پر ”روز نامہ پاکستان “کا جواب ،شکست پر شکھر دھون نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے بھارتی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیا جا چکا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ روی چندرن ایشوین، جسپریت بمرا اور رویندرہ جدیجہ کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے ۔

مزید :

کھیل -