چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کی ہارنے والی ٹیم میں بھونچال آ گیا ،سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے چلتا کرنے کا

چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کی ہارنے والی ٹیم میں بھونچال آ گیا ،سینئر کھلاڑیوں کو ...
چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کی ہارنے والی ٹیم میں بھونچال آ گیا ،سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے چلتا کرنے کا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی میں اتنہائی شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں بھونچال آ گیاہے اور بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہارنے والی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کا امکان ہے جن میں بھارت کو کئی بڑی ٹرافیاں دینے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سینئر کھلاڑی یوراج سنگھ شامل ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے کچھ ارکان نے2019میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ان کے متبادل کھلاڑی لانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یہ مطالبہ راہول ڈریوڈ کی جانب سے سامنے آ یاہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو 180رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تاہم آج پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچی جہاں پاکستان کے شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی ۔

مزید : کھیل


loading...