چمپیئنز پر انعامات کی برسات، پی سی بی نے2کروڑ 90لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا

چمپیئنز پر انعامات کی برسات، پی سی بی نے2کروڑ 90لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا
چمپیئنز پر انعامات کی برسات، پی سی بی نے2کروڑ 90لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ملک بھر سے شاہینوں پر انعامات کی برسات ہو رہی ہے، ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سرفراز الیون کے لئے2کروڑ 90لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کی ہارنے والی ٹیم میں بھونچال آ گیا ،سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے چلتا کرنے کا

چیمپینزٹرافی میں کامیابی پر پی سی بی کے چیئر مین شہریارخان نے شاہینوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی انہیں انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ چمپیئن ٹیم کے کھلاڑیوں کو2کروڑ 90لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔چمپیئن ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لئے10،10لاکھ روپے دئیے جائیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو انعامی رقم کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق بونس کے طور پر دی جائے گی۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...