مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی:طلال چوہدری

مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی:طلال چوہدری
مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی:طلال چوہدری

  


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے مخالفین کی اداروں میں تصادم کی خواہش پوری نہیں ہوگی ،ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پرغورکرے گی ،اشتہاری عمران خان آج کل عدالت کے معاملے پر بڑے چمپئن بنے ہوئے ہیں ۔

وزیرِ داخلہ سے کمانڈنٹ ایف سی کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کیلئے سول آرمڈ فورسز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین نوازنے آئینی وقانونی حق کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی جبکہ تصویرلیک کو پہلے حکومت پھرشریف خاندان پرڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں دوران تفتیش ویڈیو ریکارڈنگ کا کوئی تصور نہیں ہے اسی بنیاد پر ہم سپریم کورٹ گئے ،اگر ویڈیو ریکارڈنگ نہ کی جاتی تو تصویر بھی نہ لیک ہوتی۔(ن) لیگ پہلے دن کی طرح میدان میں کھڑی ہے اور ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پرغورکرے گی۔طلال چوہدری نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ خان صاحب اشتہاری ہوکر بھی بہت بول رہے ہیں، وہ آج کل عدالت کے معاملے میں بڑے چمپئن بنے ہوئے ہیں جب کہ وہ توخود فراری ہیں، دوسروں درس دینے سے پہلے وہ خود تو قانون کی پاسداری کرلیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ ن لیگ عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہی ہے اورہم پر یہ الزام فواد چوہدری لگا رہے ہیں جو خود توہین عدالت کرتے رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...