افغان سر زمین سے دراندازی روکنے کے لئے پاک فوج نے سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا

افغان سر زمین سے دراندازی روکنے کے لئے پاک فوج نے سرحد پر خاردار تار لگانے ...
 افغان سر زمین سے دراندازی روکنے کے لئے پاک فوج نے سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہدایت پر پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام کا آغاز کردیا ہے، دہشت گرد وں کی در اندازی کو روکنے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے باڑ لگانے کا کام شروع کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)آرمی چیف کی ہدایت پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو دراندازی سے روکا جاسکے۔ خاردار تار دو مرحلوں میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند، خیبر ایجنسیوں اور دوسرے مرحلے میں باقی سرحدوں بشمول بلوچستان میں آہنی باڑ لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے سرحد پر نئے قلعے اور چوکیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔ محفوظ سرحد پاکستان اور افغانستان دونوں کے مشترکہ مفاد میں ہے اور دیرپا امن کے لیے بارڈر سیکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...