امریکہ میں ریس کے دوران ریچھ کے حملے میں 16 سالہ نوجوان ہلاک
لاس اینجلس (یوا ین پی) امریکی ریاست الاسکا میں ریس کے دوران ریچھ کے حملے میں16 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔
وزیر اعظم کا چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے کھلاڑیوں کو فی کس ایک ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان
امریکی میڈیا کے مطابق 16سالہ پیٹرک کوپر نے پہاڑ کی سالانہ ریس میں حصہ لیا اور اس دوران اس نے اپنی فیملی کو میسج کیا کہ جانور اس کا تعاقب کررہا ہے۔جس پر ان کی فیملی نے پولیس کو اطلاع دی۔ریس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پیٹرک کے ساتھ جس جگہ پر حادثہ پیش آیا وہاں گھنی جھاڑیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے قریبی ساتھیوں اور ریسکیو اہلکاروں وہاں پہنچے اورپارک کے محافظوں نے ریچھ کے منہ پر فائرنگ کی اور وہ بھاگ گیا۔تاہم دیر ہو چکی تھی اور پیٹرک ہلاک ہو گیا تھا۔