بھارت نے حاملہ خواتین کو ایسا مشورہ دے ڈالا کہ پوری دنیا چیخ اٹھی ’تمہارا دماغ تو نہیں خراب؟‘ یہ کیا مشورہ تھا؟ جانئے

بھارت نے حاملہ خواتین کو ایسا مشورہ دے ڈالا کہ پوری دنیا چیخ اٹھی ’تمہارا ...
بھارت نے حاملہ خواتین کو ایسا مشورہ دے ڈالا کہ پوری دنیا چیخ اٹھی ’تمہارا دماغ تو نہیں خراب؟‘ یہ کیا مشورہ تھا؟ جانئے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں خواتین جب امید سے ہوں تو ڈاکٹر انہیں اچھی خوراک لینے کی ہدایت کرتے ہیں لیکن بھارت سرکار اپنے ملک کی حاملہ خواتین کو ایسی مضحکہ خیز نصیحتیں کر رہی ہے کہ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے حاملہ خواتین کو نصیحت کی ہے کہ وہ ہر طرح کا گوشت اور انڈے کھانے سے گریز کریں اور اپنے دماغ میں جنسی خیالات نہ آنے دیں۔

بھارتی ڈاکٹروں نے اپنی حکومت کی اس نصیحت کو نامعقول اور خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے پہلے ہی انتہائی ناقص ریکارڈ رکھتا ہے۔ اگر خواتین کو ان ضروری غذاﺅں سے روک دیا گیا تو صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔

چینی دولہے نے شادی والی گاڑی سے اپنی دلہن کو کھینچ کر باہر نکال دیا، اس حرکت کی وجہ کیا بنی؟ حقیقت سامنے آئی تو پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ کوئی اپنی شادی پر بھی ایسا کرسکتا ہے

واضح رہے کہ بھارت میں زچہ و بچہ کی اموات کی شرح دنیا میں بلند ترین ہے۔2015ءمیں وہاں ہرسال بچہ پیدا کرنے والی 1لاکھ خواتین میں سے اوسطاً 205موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ گائناکالوجسٹ ارون گادرے کا کہنا ہے کہ ”حکومت حاملہ خواتین کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے کی بجائے انہیں غیرسائنسی اور بیہودہ مشورے دے رہی ہے جو الٹا ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...