سعودی عرب نے مسجد الحرام میں سحری کرنے والوں کیلئے بڑا اعلان کردیا، سن کر آپ بھی مسجدالحرام میں سحری کرنا چاہیں گے
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان میں لاکھوں مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں لیکن وہاں انہیں سحر و افطارمیں شدید مشکل پیش آتی ہے کیونکہ اگر وہ سحروافطار کے لیے باہرہوٹلوں میں جائیں تو ان کے لیے فجراور مغرب کی نمازیں بیت اللہ میں پڑھنا ممکن نہیں رہتا۔ عازمین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے انہیں مسجد حرام کے اندر مفت سحری و افطاری فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر مکہ کے حکم پر مسجد حرام اور اس سے ملحق جگہوں پر ہی نہیں بلکہ بس سٹاپس پر بھی مفت سحروافطار کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔سری لنکا سے آنے والے ایک عازم رزمی ریال کا کہنا تھا کہ ”گورنر کی طرف سے یہ انتہائی احسن اقدام اٹھایا گیا ہے جس نے ہماری مشکل حل کر دی ہے۔ مسلمان ان دنوں میں اتنی بڑی تعداد میں عمرے کے لیے آتے ہیں کہ ان کے لیے باہر جا کر سحر و افطار کرنا ممکن نہیں رہتا۔اگر وہ باہر جائیں تو فجر اور مغرب کی نمازوں کے لیے وقت پر واپس نہیں پہنچ پاتے۔ گورنر خالد الفیصل کے اس حکم نے عازمین کی یہ سب سے بڑی مشکل حل کر دی ہے۔“