پاکستان سے شرمناک شکست ،انیل کمبلے نے بھارتی ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان سے شرمناک شکست ،انیل کمبلے نے بھارتی ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے سے ...
پاکستان سے شرمناک شکست ،انیل کمبلے نے بھارتی ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارتی ٹیم کو نہ صرف پوری دنیا میں سوائی کا سامنا کرنا پڑاہے جس کے بعد اب بھارتی ٹیم میں بھی بڑے پیمانے پر اکھارڈ پچھاڑ دیکھنے میں آ رہی ہے اور اسی حوالے سے انیل کمبلے بھی چیف کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب راہول ڈریوڈ نے بھی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑی دھونی اور یورراج کو نکالنے کا مطالبہ کر دیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف کو چ انیل کمبلے اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں عام تھیں جس کے باعث بھارتی کرکٹ بور ڈ بھی کافی پریشان تھا تاہم اب انیل کمبلے نے رضاکارونہ طور پر عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے ۔بھارتی کرکٹ ٹیم 23جون کو دورہ ویسٹ انڈیز پر جارہی ہے اور چیف کو چ اس دورے میں ان کے ساتھ نہیں ہوں گے جس کا یہ جواز پیش کیا گیاہے کہ انہو ں نے آئی سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوناہے اسی وجہ سے وہ بھارت میں ہی رہیں گے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...