امریکہ کی پاکستان کو حملوں کی مبینہ دھمکی ،سینئر صحافی سید طلعت حسین کا دعویٰ

امریکہ کی پاکستان کو حملوں کی مبینہ دھمکی ،سینئر صحافی سید طلعت حسین کا ...
امریکہ کی پاکستان کو حملوں کی مبینہ دھمکی ،سینئر صحافی سید طلعت حسین کا دعویٰ

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سید طلعت حسین نے دعویٰ کیاہے کہ وائٹ ہاوس کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر نے پاکستانی حکام کو مبینہ طور پر دھمکی دی ہے کہ اگر حقانی نیٹ ورک کے دہشتگردوں نے امریکہ کے مغوی شہریوں کو قتل کیا تو امریکہ پاکستان پر حملہ کر دے گا ۔

معروف صحافی سید طلعت حسین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میک ماسٹر کی جانب سے دی جانے والی یہ دھمکی سرکاری حکام کے ذریعے پہنچائی گئی اور یہ دھمکی کابل حملوں کے رد عمل میں دی گئی ہے ،تاہم اس خبر کی سررکاری سطح پر کسی طرح سے تصدیق یاتردید نہیں ہو سکی ہے ۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ امریکا پاکستان سے افغانستان پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کادرجہ کم کرنے سمیت،ڈرون حملوں میں اضافہ، پاکستان کوامدادمیں تبدیلی یااس کے روکے جانے کے امکانات زیرغورہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے تعلقات میں کمی نہیں بلکہ بڑاتعاون چاہتاہے،افغانستان میں 16سالہ جنگ سے متعلق اسٹرٹیجی کے جائزے کے مکمل ہونے کے بعداہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ترجمان پنٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکااورپاکستان وسیع ترقومی سلامتی کے امور پر شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں،جب کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی کیا ہے ابھی اس بار ے میں مکمل طورپرکچھ نہیں کہہ سکتے،امریکا پاکستان سے کیا چاہتاہے یہ امریکی اسٹرٹیجی بہتر طورپرواضح کرسکے گی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...