کیا کوئی باپ ایسا کرسکتا ہے؟ محض 1000 لائیکس کی خاطر باپ نے اپنے بچے کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ پوری دنیا میں کہرام مچ گیا، باپ کی گرفتاری کا حکم

کیا کوئی باپ ایسا کرسکتا ہے؟ محض 1000 لائیکس کی خاطر باپ نے اپنے بچے کے ساتھ ...
کیا کوئی باپ ایسا کرسکتا ہے؟ محض 1000 لائیکس کی خاطر باپ نے اپنے بچے کے ساتھ ایسی حرکت کر ڈالی کہ پوری دنیا میں کہرام مچ گیا، باپ کی گرفتاری کا حکم

  


الجائرز (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ لائیکس کی خواہش اب ایک نفسیاتی بیماری کے طور پر عام ہوتی جارہی ہے اور بعض لوگ تو اس بیماری میں جنون کی حد تک مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس جنون کی تازہ ترین مثال افریقی ملک الجیریا سے تعلق رکھنے والا وہ بدبخت شخص ہے جس نے فیس بک پر لائیکس حاصل کرنے کیلئے اپنے ننھے بیٹے کو 16ویں منزل کی کھڑکی سے باہر لٹکادیا۔

ویب سائٹ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے کھڑکی سے باہر لٹکتے ہوئے اپنے انتہائی خوفزدہ دو سالہ بیٹے کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا ”مجھے 1000 لائیکس چاہئیں ورنہ میں اسے نیچے گرادوں گا۔“ بعدازاں اس بھیانک فعل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جسے دیکھنے والے صارفین خوف سے لرز اٹھے۔

باپ اپنے بیٹوں کے سامنے اپنا پیار ظاہر کیوں نہیں کرتے؟ کیا اس کا مطلب ہے کہ باپ پیار نہیں کرتا؟ سائنس نے بہت ہی اہم بات واضح کردی

جلد ہی سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ زور پکڑگیا کہ اس شخص کو گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس نے کمسن بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے شیطان صفت باپ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، جس کے نتیجے میں عدالت کی جانب سے اسے دو سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...