ملک کے صدر نے لائیو ٹی وی پر کیڑا کھالیا، پورا ملک الٹیاں کرنے لگا، ایسی غلیظ حرکت اس نے کیوں کی؟ جانئے

ملک کے صدر نے لائیو ٹی وی پر کیڑا کھالیا، پورا ملک الٹیاں کرنے لگا، ایسی غلیظ ...
ملک کے صدر نے لائیو ٹی وی پر کیڑا کھالیا، پورا ملک الٹیاں کرنے لگا، ایسی غلیظ حرکت اس نے کیوں کی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان ہوزے (نیوز ڈیسک) سیاستدانوں کے ایک سے بڑھ کر ایک کارنامے آپ نے دیکھے ہوں گے لیکن کوسٹاریکا کے صدر نے لائیو انٹرویو کے دوران درجنوں صحافیوں کے سامنے ایک ایسا غلیظ کارنامہ کردکھایا کہ جس کی تاریخ انسانی میں کوئی دوسری مثال نہیں مل سکتی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق صدر لوئی گلرمو سولس ایک نئے اسفالٹ پلانٹ کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اس دوران ایک ٹڈی ان کے اردگرد منڈلانے لگی۔ چند لمحے بعد یہ ٹڈی ان کے منہ کے عین سامنے آگئی لیکن انہوں نے بدستور اپنی گفتگو جاری رکھی۔ پھر اگلے ہی لمحے انہوں نے بولنے کیلئے منہ کھولا تو ٹڈی ان کے منہ میں داخل ہوگئی لیکن صدر صاحب نے اسے باہر اگلنے کی بجائے نگل جانا بہتر سمجھا۔

ماں نے اپنے ہی بچے کا ’جن‘ نکالنے کیلئے ایسا کام کردیا کہ بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا، پولیس بلانا پڑگئی
ٹڈی کو نگلتے وقت ان کے چہرے پر انتہائی ناگوار تاثرات صاف دیکھے جاسکتے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کو مذاق میں اُڑاتے ہوئے کہا ”میں نے اسے نگل لیا۔ میں نے ٹڈی کو نگل لیا ہے۔ یہ خبر اب سی این این پر چلے گی۔ آپ ہر روز ایسے مناظر نہیں دیکھتے۔ دراصل یہ خالص پروٹین ہے۔“


صدر کو ٹڈی نگلتے دیکھ کر صحافیوں اور کیمرہ مینوں کا ہنس ہنس کربرا حال ہوگیا۔ جب انہیں بولنے میں سخت مشکل پیش آنے لگی تو ایک صحافی نے پانی کی بوتل انہیں دی جسے پینے کے بعد وہ قدرے بہتر نظر آنے لگے۔ کوسٹاریکا میں لاکھوں ٹی وی صارفین نے اس ناقابل یقین منظر کوبراہ راست دیکھا اور اس واقعے کی ویڈیو نے تو انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ اب تک اسے بے شمار بار دیکھا جاچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -