سعودی حکام سموسوں پر ٹوٹ پڑے، تمام شہریوں کو سموسوں سے متعلق بڑی وارننگ دے دی

سعودی حکام سموسوں پر ٹوٹ پڑے، تمام شہریوں کو سموسوں سے متعلق بڑی وارننگ دے دی
سعودی حکام سموسوں پر ٹوٹ پڑے، تمام شہریوں کو سموسوں سے متعلق بڑی وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ہاں سموسہ عام دنوں میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن رمضان کے دوران تو اس کی مقبولیت تمام ریکارڈ توڑ دیتی ہے۔ سموسے کی یہ مقبولیت اب سعودی عرب بھی جاپہنچی ہے لیکن بدقسمتی سے مارکیٹ میں غیر معیاری سموسوں کی بہتات نے حکام کو پریشان کردیا ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں افطاری کیلئے سموسوں کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ منافع خوروں نے غیر معیاری سموسے دھڑا دھڑ بیچنے شروع کردئیے ہیں۔ رمضان کے آغاز سے ہی غیر معیاری کوکنگ آئل میں سموسے فرائی کرنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ اسی طرح سموسہ پٹی، اس کے اندر بھرے جانے والے مصالحے، قیمے، سبزیوں اور دالوں کی غیرمعیاری کوالٹی کی شکایات بھی مسلسل سامنے آرہی ہیں۔

اگر یہ کام ہو جاتا تو سعودی عرب کا تیل خطرے میں پڑسکتا تھا، سعودی عرب نے دہشتگردوں کی بہت بڑی سازش ناکام بنادی
مسلسل شکایات سامنے آنے کے بعد جدہ، مکہ اور مدینہ جیسے شہروں میں حکام نے غیر معیاری سموسوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ جدہ میں کی گئی محض ایک کارروائی کے دوران حکام نے تین ٹن سموسہ پٹیاں پکڑیں جو کہ غیر معیاری میدے سے بنائی گئی تھیں۔ ایک اور کارروائی میں 23ہزار غیر معیاری سموسہ پٹیاں قبضے میں لی گئیں۔ بیکریوں اور ریستورانوں پر چھاپے مارنے کے علاوہ حکام سڑک کنارے فروخت کئے جانے سموسوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، حتیٰ کہ سڑکوں پر گاڑیوں کو روک کر ان میں سے غیر معیاری سموسے اور سموسہ پٹیاں پکڑی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جدہ، مکہ اور مدینہ کے علاوہ باقی شہروں میں بھی غیر معیاری سموسوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جارہا ہے تاکہ رمضان المبارک کا فائدہ اٹھاکر ناجائز منافع خوری کی کوشش کرنے والوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -