ہم نے محنت کی، اللہ نے ہماری مدد کو گراؤنڈ میں فرشتے اتار دئیے :سرفراز احمد

ہم نے محنت کی، اللہ نے ہماری مدد کو گراؤنڈ میں فرشتے اتار دئیے :سرفراز احمد
ہم نے محنت کی، اللہ نے ہماری مدد کو گراؤنڈ میں فرشتے اتار دئیے :سرفراز احمد

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چمپیئنز کے چمپیئن قائد سرفراز احمد نے کہا کہ انڈیا سے میچ کے بعد ہم نے شاہینوں سے کہا کہ ہمارے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، تمام کھلاڑی ہر میچ میں جیت کے جذبے کے ساتھ اترے، ہم نے محنت کی اللہ جی نے اس کا اجر دیا اور ہمیں یوں محسوس ہورہا تھا جیسے گراؤنڈ میں‌فرشتے کھیل رہے ہوں۔

چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کی ہارنے والی ٹیم میں بھونچال آ گیا ،سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے چلتا کرنے کا

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آف دی ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے چمپئینز کے چمپیئن قائد اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے شاہینوں کے پرتباک استقبال کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے عزت دی، ٹیم کی نہیں پورے پاکستان کی جیت دی،ہماری کامیابی پر پورا پاکستان ایک نظر آیا، عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے اپنی دعاﺅں میں ہماری کامیابی مانگی اور اللہ جی نے ہمیں سرخرو کیا۔ کراچی میں اپنے والہانہ استقبال کے حوالے سے تو سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ آج تمام کھلاڑیوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ اگر آپ پاکستان کے لئے کچھ کریں گے تو آپ کو خوشیاں ملیں گی، بالخصوص اگر ہم انڈیا کے خلاف اچھا کھیلیں گے تو قوم ہماری راہوں میں پلکیں بچھائے گی۔ پاکستان آنے سے قبل میرا بھائی مجھے مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا تھا۔ اہل کراچی نے اپنی سحری سڑکوں پر کی، میں جب پہنچا تو لوگوں نے ایسا استقبال کیا کہ میں خود پر قابو نہیں کرسکا۔ گرمی اور شدید موسم میں ہزاروں لوگوں میرے گھر کے سامنے موجود تھے انہوں نے مجھے کہا کہ موقع موقع گاﺅ، شائقین کی خواہش پر میں نے موقع موقع گایا۔

مزید : کھیل


loading...