امریکہ نے شام میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا

امریکہ نے شام میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا
امریکہ نے شام میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے جنگجو جہاز نے شام میں اسدی فوج کا ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا ہے، یہ ڈرون طیارہ اتحادی افواج کے کیمپ کے اوپر پرواز کر رہاتھا۔واقعہ پیش آنے کے بعد روس نے امریکہ اور اتحادی فورسز کو سخت الفاظ میں دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھی دریائے فرات کے کنارے پر اتحادی طیاروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہتھیاروں سے لیس ایرانی ساختہ شیلڈ 129 ڈرون طیارہ عراقی سرحد سے 21 کلومیٹر دور اتحادی افواج کے کیمپ کی جانب بڑھ رہا تھاجسے امریکی طیارے ایف 15 ای نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی شب رات ساڑھے 12 بجے مار گرایا۔

امریکہ کی پاکستان کو حملوں کی مبینہ دھمکی ،سینئر صحافی سید طلعت حسین کا دعویٰ
اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ وار زون میں اتحادی افواج کے کیمپ کی جانب تیزی کے ساتھ بڑھ رہا تھا جسے وارننگ دی گئی لیکن اس نے اپنا رخ نہیں موڑا جس کی وجہ سے اسے مار گرایا گیا۔
واضح رہے کہ 8 جون کو بھی اسی علاقے میں امریکی طیاروں نے اسدی فوج کا ایک ڈرون طیارہ مارا تھا۔دو روز پہلے بھی طبقہ کے قریب امریکی فضائیہ نے اسدی فوج کا ایک جنگجو طیارہ مار گرایا تھا ، اس طیارے نے امریکی حمایت یافتہ باغیوں پر حملہ کیا تھا۔

بھارت داعش کوبارودی مواد فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک نکلا
اتحادی فورسز کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج کا مقصد شام اور عراق میں داعش کا خاتمہ کرنا ہے اور انہیں اسدی افواج، روس یا ان کے حمایت یافتہ جنگجوﺅں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن اگر اس فریق کی جانب سے اتحادی افواج کے مشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے ایرانی جاسوس ڈرون مار گرایا:صحافی وجاہت ایس خان
دوسری جانب روس اور اسدی حکومت نے آج پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ عراقی سرحد کے قریب داعش کے خلاف کارروائی کر رہا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کے بعد وہ بھی دریائے فرات کے کنارے پر اتحادی طیاروں کا پیچھا کرنا شروع کردیں گے اور یہاں آنے والے طیاروں کو شام کی خود مختاری میں دخل اندازی سمجھیں گے۔