حسن علی میرا بہترین دوست ہے، یوراج سنگھ کے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہونے پر پورا یقین تھا: شاداب خان

حسن علی میرا بہترین دوست ہے، یوراج سنگھ کے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہونے پر پورا یقین ...
حسن علی میرا بہترین دوست ہے، یوراج سنگھ کے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہونے پر پورا یقین تھا: شاداب خان

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چمپئینز کے چمپیئن لیگ سپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سب سے زیادہ دوستی حسن علی سے ہے کیونکہ میری اور حسن علی کی نفسیات ایک جیسی ہے۔ڈریسنگ روم میں کھلاڑی مجھے تنگ کرنے کے لئے 'شیڈی' اور حسن علی کو 'چھوٹو' کہہ کر پکارتے ہیں۔

ہم نے محنت کی، اللہ نے ہماری مدد کو گراؤنڈ میں فرشتے اتار دئیے :سرفراز احمد

راولپنڈی میں اپنے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میں ہمیشہ سے فاسٹ بولنگ کرنا چاہتا تھا لیکن آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ سے متاثر ہو کر وہ لیگ سپنر بن گیا۔میں ہمیشہ ٹیپ بال سے فاسٹ بولنگ ہی کیا کرتا تھا، کلب کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی فاسٹ بولنگ کی لیکن کلب کے صدر نے مجھ سے کہا کہ تم لیگ سپن کیا کرو تو میں نے شروع کردی۔میں ابسپن بولنگ کے ساتھ خوش ہوں کیونکہ انھیں اللہ نے اسی میں عزت دی ہے۔چمپیئنز ٹرافی میں جو روٹ اور یوراج سنگھ کی وکٹیں لینے پر خوش ہیں۔یوراج سنگھ کو جب میری اپیل پر ایمپائر نے ناٹ آﺅٹ قرار دیا تو میں نے سوچ لیا تھا کہ ریویو لوں گا کیوں کہ مجھے پورا یقین تھا کہ یوراج آﺅٹ ہو چکے ہیں۔قومی ٹیم کے سپنر مشتاق احمد میرے استاد ہیں میں اپنے بولنگ کی وجہ سے مشہور نہیں تھا بلکہ میری فیلڈنگ اور بیٹنگ کے بعد میری بولنگ تھی۔

مزید : کھیل


loading...