’’ ایک میچ میں خراب کھیل ہماری ٹیم کو برا نہیں بنا سکتا ‘‘ ہندوستانی قوم پاکستانی ٹی وی چینل دیکھنا بند کر دے ،سب نارمل ہو جائے گا :بھارتی ٹی وی کا اپنے بپھرے شہریوں کو ’’مفید مشورہ‘‘

’’ ایک میچ میں خراب کھیل ہماری ٹیم کو برا نہیں بنا سکتا ‘‘ ہندوستانی قوم ...
’’ ایک میچ میں خراب کھیل ہماری ٹیم کو برا نہیں بنا سکتا ‘‘ ہندوستانی قوم پاکستانی ٹی وی چینل دیکھنا بند کر دے ،سب نارمل ہو جائے گا :بھارتی ٹی وی کا اپنے بپھرے شہریوں کو ’’مفید مشورہ‘‘

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو 180رنز کی عبرت ناک شکست نے جہاں بھارتی عوام کو سکتے میں مبتلا کر دیا ہے وہیں بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے اور غصے سے بھپری بھارتی قوم کو مشورہ دیا ہے کہ انڈین ٹیم بڑی باصلاحیت ہے ،ایک ہار سے کچھ بھی نہیں بدلا ،بس ہندوستانی قوم اے آر وائے ،دنیا ٹی وی سمیت دیگر پاکستانی چینل دیکھنا بند کر دیں ،صورتحال نارمل ہو جائے گی ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے فائنل میں ٹکرانے کی جیسے ہی خبر آئی دونوں ملکوں کی عوام کا جذبہ قابل دیدنی تھا جبکہ بھارت میں تقریبا ہر ایکسپرٹ انڈیا کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کوہلی الیون کو چیمپیئن بنا کر بیٹھا تھا لیکن پاکستانی شاہینوں نے بھارتی ٹیم کو زور کا جھٹکا دیتے ہوئے ہندوستانی امیدوں کو اپنی طوفانی لہروں میں بہا دیا ،ایسے میں بھارتی شہری غم و غصے میں مبتلا ہیں ،ان کا غصہ بجا ہے لیکن بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ،بھارتی کھلاڑیوں کو بھی اس تاریخی شکست پر دکھ اور تکلیف ہے ،لیکن ایک ہار پر ہمیں بھارتی ٹیم کے حوصلوں کو توڑنا نہیں چاہئے ،ایک میچ کی شکست سے بھارتی ٹیم میں کچھ نہیں بدلا ،ہم جلد ہی اس شکست کے حصار سے باہر نکل آئیں گے ۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹر نے جھاڑ کھنڈ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں بھارتی ٹیم کی شکست کے باوجود ٹیم انڈیا کے خلاف کوئی نفرت یا غصہ دیکھنے میں نہیں آ رہا ،سب لوگ ہی کوہلی الیون سے محبت کرتے ہیں ،بس ہندوستانی عوام کو اے آروائے ،دنیا ٹی وی سمیت دیگر پاکستانی چینل دیکھنا بند کرنا ہوں گے کیونکہ ایک میچ میں خراب کھیل ہماری ٹیم کو برا نہیں بنا سکتا ۔

مزید : کھیل


loading...