بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں تھا:عماد وسیم

بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں تھا:عماد وسیم
بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں تھا:عماد وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہاہے کہ ٹیم پر بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں تھا ،ہم لوگ بہت پرسکون تھے، ٹرافی پوری قوم کو ٹیم کی طرف سے عید کا گفٹ ہے۔

ہم نے محنت کی، اللہ نے ہماری مدد کو گراؤنڈ میں فرشتے اتار دئیے :سرفراز احمد
اے آر وائے نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،چیمپئنز ٹرافی جیت کر بہت اچھا محسوس کررہے ہیں،جس طریقے سے پاکستان پہنچنے پر لوگوں نے استقبال کیا اور پیار دیا میں اسے بیان نہیں کرسکتا ،ٹرافی قوم کو ہماری طرف سے ٹرافی عید کا گفٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی پریشر نہیں تھا ہم لوگ بہت پرسکون تھے،یہی نہیں دیگر میچز میں بھی ہم پر کوئی پریشر نہیں تھااور جنوبی افریکا، سری لنکا کیخلاف میچ میں نارمل کرکٹ حکمت عملی بنائی تھی۔پاک بھارت میچ دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا، نہ جانے کتنے لوگ اس میچ کو دیکھ رہے تھے۔

مزید :

کھیل -