ٹانک میں 2دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک

ٹانک میں 2دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک
ٹانک میں 2دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جوابی کارروائی میں دونوں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریبی علاقے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دونوں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بھاری اسلحہ سے لیس 2 دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے جنوبی علاقے دیوانہ بابا زیارت کے قریب سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے دونوں دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -