عدلیہ نے تصویر لیک کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ پورے نظام کو ساتھ لے کر ڈوبنا چاہتی ہے: فواد چوہدری

عدلیہ نے تصویر لیک کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ پورے نظام کو ساتھ ...
عدلیہ نے تصویر لیک کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ پورے نظام کو ساتھ لے کر ڈوبنا چاہتی ہے: فواد چوہدری

  


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ نے تصویر لیک کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن جب مسلم لیگ(ن)کی کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو وہ پورے نظام کو اپنے ساتھ لے کر ڈوبنے کی کوشش کرتی ہے۔

بھارت نے ایک بار پھر جسٹس دلویر بھنڈاری کو عالمی عدالت انصاف کے جج کے طور پر نامزد کردیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تصویر لیک ہونے یا نہ ہونے سے تفتیش پر براہ راست کوئی فرق نہیں پڑتا ،تاہم حکومت نے خاص طریقے سے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف بدنام کرنے والی مہم چلائی، جس میں ایک میڈیا گروپ نے نہ صرف اس کا پورا ساتھ دیا بلکہ یہ میڈیا گروپ(ن)لیگ کا میڈیا سیل بنا رہا جس کے باعث پی ٹی آئی نے بھی اس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ پہلے تو واٹس ایپ کی کال کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف اور پھر جے آئی ٹی کے خلاف توہین آمیز مہم چلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے تصویر لیک کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رپورٹ میں تصویر لیک کرنے والے کا نام شامل ہے۔ نواز شریف حکومت مسلسل جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کررہی ہے مگرجب ن لیگ کی کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو وہ پورے نظام کو لے کر ڈوبنے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...