سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ پنشن کیس، سرکاری وکیل کو ایوان صدر سے ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم

سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ پنشن کیس، سرکاری وکیل کو ایوان صدر سے ہدایات لے ...
سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ پنشن کیس، سرکاری وکیل کو ایوان صدر سے ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم

  


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کی پنشن کے لئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو ایوان صدر سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

اوورسیزپاکستانیوں کے مقدمات کو فاسٹ ٹریک پر سنا جائے گا:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے خوشخبری سنا دی

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں پینشن نہ ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے. درخواست گزار کے وکیل حافظ طارق نسیم نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے سابق پی سی او ججز کو برطرف کیا اور ان پنشن پر پابندی لگا دی. درخواست گزار پی سی او جج کے وکیل نے نشاندہی کی کہ صدر مملکت نے صوابدیدی اختیار کے تحت پانچ سے زائد سابق پی سی او ججز کو پنشن دیدی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے بھی پنشن کیلئے ایوان صدر کو عرضداشت دی لیکن اس پر کوئی پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار پی سی او جج کو بھی پنشن دینے کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 21 جون کو ہوگی۔

مزید : لاہور


loading...