آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2021ءکا بھارت میں انعقا د ناممکن نظر آرہا ہے: ڈیوڈ رچرڈسن

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2021ءکا بھارت میں انعقا د ناممکن نظر آرہا ہے: ڈیوڈ ...
آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2021ءکا بھارت میں انعقا د ناممکن نظر آرہا ہے: ڈیوڈ رچرڈسن

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ ابھی تک آئندہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد بھارت میں 2021ءکو شیڈول ہے لیکن ابھی تک اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہوگا بھی کہ نہیں؟ کیونکہ آئی سی سی اسی دوران ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔لیکن کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے جس کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کو شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کی ہارنے والی ٹیم میں بھونچال آ گیا ،سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے چلتا کرنے کا

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے چمپیئنز ٹرافی2021ءکے انعقاد کے حوالے سے کہا ہے کہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو منعقد نہ کروایا جا سکے کیوں کہ آئی سی سی 2021ءمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروائے گی۔ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں ناصرف عوام کی دلچسپی بہت زیادہ ہوتی ہے بلکہ یہ مقابلے آمدنی کے اعتبار سے بھی اچھے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زیادہ ٹیموں کو کھیلنے کا چانس ملتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعد آئی سی سی نے یہ معاملہ سالانہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ٹورنامنٹ کو جاری رکھنے کے حوالے سے تجاویز دی جائیں گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن ہوگا یا نہیں؟ اس کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...